ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماور:موبائل بلاسٹ ہونے کی بات ثابت ہوئی من گھڑت۔جل کرہلاک ہونے والی خاتون نے کی تھی خودکشی 

برہماور:موبائل بلاسٹ ہونے کی بات ثابت ہوئی من گھڑت۔جل کرہلاک ہونے والی خاتون نے کی تھی خودکشی 

Tue, 19 Feb 2019 20:17:31    S.O. News Service

برہماور19؍فروری (ایس او نیوز)مابوکلّا میں17فروری کومبینہ طور پر موبائل فون میں دھماکہ ہونے سے آگ لگنے اور خاتون کے بری طرح جلنے کی بات جو سامنے آئی تھی، اس میں اب نیا خلاصہ ہوا ہے کہ اشوینی نامی اس خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاکرمنگلورو کے اسپتال میں دم توڑ دیااور یہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ اس نے اپنے آپ کو آگ لگالی تھی۔

بتایاجاتا ہے کہ اشوینی کوٹا کے ایک پرائیویٹ کالج میں پارٹ ٹائم لیکچرار کے فرائض انجام دے رہی تھی۔ اس دوران وہ نفسیاتی الجھنوں کا شکار رہی اور کئی بار اس کا علاج بھی کیا گیا تھا۔ دسمبر2018 ؁ء میں اس کی شادی ملپے کے پرشوتم سے ہوگئی۔ مگر اس کے بعد اس نے سسرال میں دوبار گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی اور دونوں مرتبہ اسے اسپتال میں داخل کرکے بچالیاگیا۔لیکن وہ اکثر بے حد خاموش اور اداس رہنے لگی تھی۔

14فروری کو وہ اپنے شوہر کے ساتھ مائیکے آئی ہوئی تھی۔ شوہر کے ساتھ وہ قربت کا مظاہرہ کررہی تھی۔ میاں بیوی نے مقامی مندر میں جاکرایک ساتھ پوجا بھی کی تھی۔17فروری کی شام کو 7بجے کے قریب اشوینی نے باتھ روم کے اندرگھس کر اپنے آپ پر کیروسین انڈیلا اور خود کو آگ لگالی۔خود کشی کی بات چھپانے کے لئے موبائل فون میں دھماکہ ہونے اور گھاس کے ڈھیر میںآگ لگنے کی کہانی گھڑی گئی تھی۔

اس سلسلے میں کوٹا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
 


Share: